گزشتہ روز گلگت بلتستان میں ہونے والے بس حادثے میں زخمی ہونے والی دُلہن نے حادثے کی تفصیلات بتادیں گزشتہ روز گلگت کے تھلیچی پل کے مقام پردریا میں گرنے والی باراتیوں کی بس میں موجود دلہن نے کہا کہ حادثے کے وقت بس ڈرائیور بہت تیز رفتاری سے گاڑی چلارہا تھا دُلہن نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور حفاظتی جنگلے سے ٹکرائی جس کے بعد سب دریامیں گرگئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے
استور میں باراتیوں کی بس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ زخمی دُلہن نے واقعہ بیان کردیا

Leave a Reply