Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان حکومت مالی سال 2021-22 میں ایک ارب سے زائد رقم استعمال ہی نہ کر سکی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان حکومت مالی سال 2021-22 میں ایک ارب سے زائد رقم استعمال ہی نہ کر سکی

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 2021-22 میں صوبائی محکمہ خزانہ ایک ارب 40 کروڑ روپے کی رقم استعمال ہی نہیں کر سکا، کمیٹی نے اسے ناکافی بجٹ سازی اور محکمے کی کمزوری قرار دیا چیئرمین اصغر علی ترین کی صدارت اجلاس میں سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے بتایا کہ رواں مالی سال صوبے میں 2900 نئی آسامیاں تخلیق کی گئیں ہیں جبکہ خالی پڑی 7000 آسامیاں ختم کردی گئیں ہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ خزانہ کے مالی سال 2021-22 کیلئے امور کا جائزہ لیا، جس میں بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ ایک ارب 40 کروڑ روپے استعمال نہیں کرسکا کمیٹی کے رکن زابد علی ریکی نے کہا کہ اتنی بڑی رقم بروقت خرچ نہ کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے اجلاس کے دوران کمیٹی نے مختلف محکموں میں ملازمین کے اضافی الاؤنسز اور 12 کروڑ 90 لاکھ روپے کی وصولی اور غیر مجاز الاؤنسز کو بھی بند کرنے کی ہدایت جاری کیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *