اسلام آباد-سعودی عرب سے 3 کھرب 33 ارب روپے کی تیل سہولت پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تیل سہولت پر عملدرآمد کو ریکوڈک سے جوڑ سکتا ہےادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس سعودی تیل سہولت کے علاوہ پلان بھی بھی موجود ہے تاہم ذرائع نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دورہ کرنے والے آئی ایم ایف مشن نے 1.2 ارب ڈالر کے سعودی آئل سہولت (SOF) کے عملدرآمد پر خطرے کا نشان لگا دیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ جدہ اسے ریکوڈک کے اربوں ڈالر کے معاہدے کے ساتھ جوڑ سکتا ہے، جس سے غیر ضروری تاخیر پیدا ہو سکتی ہےمملکت سعودی عرب نے چند ماہ قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے وقت پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر SOF کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی
سعودیہ سے 3 کھرب 33 ارب کی تیل سہولت پر آئی ایم ایف کے خدشات

Leave a Reply