Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر وضاحت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر وضاحت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی صحت سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن جھوٹا پروپیگنڈا کرکے افواہیں پھیلائی گئیں، اپنے ہمدردوں کیلئے اس بات کرنا پڑی لندن میں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق کہا کہ میرے بیماری پر سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، مجھے کینسر ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں، مجھے پیراتھائیرائیڈ کا مسئلہ ہےمریم نواز نے کہا کہ ویلاگز بنائے جا رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کیلئے پوچھا جا رہا ہے کہ میں نے اپنا علاج پاکستان سے کیوں نہیں کروایا تو انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا سارا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے لیکن پیراتھائیرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک میں ہی ہوتا ہےانہوں نے بتایا کہ پیرا تھائیرائیڈ کا علاج انگلینڈ میں بھی نہیں ہوتا اور صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکا ایسے ممالک ہیں جہاں اس بیماری کا علاج ممکن ہےمریم نواز نے بتایا کہ گزشتہ برس جنوری میں سوئٹزر لینڈ میں ان کی سرجری ہوئی تھی، اب بھی وہ علاج کروانے کے بعد چند روز میں پاکستان پہنچ رہی ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *