پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے جس کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہےشدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی شدید دھند اسموگ کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند کر دی گئی ہےدنیا آلودہ ترین شہروں میں رات کے وقت بھی پاکستانی شہر لاہور پہلے نمبر پر رہا جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پر رہے
فضائی آلودگی کے بین الاقوامی ائیرکوالٹی انڈیکس میں لاہور 581 پارٹیکولیٹ میٹر، دہلی 549 اور کلکتہ 194 پارٹیکولیٹ میٹرریکارڈ کیا گیاپاکستان میں ملتان میں 563 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور 304 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا اب سے کچھ دیر پہلے لاہور میں گلبرگ کے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 742 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ٹاؤن شپ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 694 رہی آلودہ فضا والے شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا، تعلیمی اداروں کی بندش بھی لاہور کو تاحال اسموگ کے جال سے نہ نکال سکی تاہم محکمہ موسمیات نے پنجاب کے اسموگ سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنادی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق کل سے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے
پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ کا راج برقرار، حد نگاہ کم ہونے پر کئی مقامات پر موٹرویز بند

Leave a Reply