Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پارٹی قیادت اور حکومت کو بلاول کے اعتراضات دور کرنے چاہئیں: خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پارٹی قیادت اور حکومت کو بلاول کے اعتراضات دور کرنے چاہئیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل ہے تو ہمارے لیے پیپلز پارٹی کا تعاون بھی اتنا ہی ضروری ہے انہوں نے کہ بلاول بھٹو نے جو اعتراضات کیے وہ درُست بھی ہیں، ہماری پارٹی قیادت اور حکومت کو وہ اعتراضات دور کرنے چاہئیں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر صورت حال ویسی ہی ہے جیسے بلاول نے بتائی ہے تو اس کی ہمیں فائن ٹیوننگ کرنی چاہیے، کولیشن کو اکٹھے اور متحد رکھنا ہمارا فرض ہے۔ سیاسی ایفرٹ کا لیول بڑھنا چاہیے، ایسی کوئی بھی آواز آئے اسے فوری طور پر ٹھیک کرنا چاہیےانہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے جو لوگ سیاسی رابطے بڑھاتے ہیں ان میں میرا نام شامل نہیں لیکن وہ لوگ اس پر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف خود انوالوڈ ہیں
وزیر دفاع نے مزید کہا اس وقت جو ہائبرڈ ارینجمنٹ جاری ہے وہ ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے ہےخواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے تھوڑا بہت خلل تو پڑیگا لیکن اب یہ کوئی سیاسی خطرہ نہیں رہاانہوں نے کہا کہ گنڈاپور نے پچھلے جو دو تین احتجاج کیے وہ فکسڈ تھے اورانہوں نے بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے یقین دہانیاں کرائی ہوئی تھیں اور غائب بھی انہی کی مرضی سے ہوئے تھے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *