پاکستان تحریک انصاف امریکا نے میڈیا پر زیر گردش عمران خان کے امریکا مخالف بیانات پر معذرت سے متعلق زیر گردش خط کو جعلی اور عمران خان کی کردارکشی قرار دیدیاخط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لابنگ فرم کی خدمات لے کر پی ٹی آئی امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اپنے لیڈروں کے امریکا مخالف سابقہ بیانات پر معذرت کی طلبگار ہےپاکستان تحریک انصاف کے دنیا بھر میں تمام چیپٹرز کی نمائندہ تنظیم آرگنائزیشن آف انٹرنیشنل چیپٹر کے سیکرٹری سجاد برکی نے جیو نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے میڈیا میں زیرگردش خط کو فیک نیوز قراردیاسجاد برکی نے کہا کہ امریکا میں پی ٹی آئی نے لابنگ فرم کی خدمات نہیں لیں بلکہ فینٹین آرلوک ایل ایل سی نامی واشنگٹن میں قائم پرسنل ریلیشنز فرم کی خدمات لی تھیں انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2022 کو انہی کے نام سے جاری اصل خط کی کاپی دکھاتے ہوئے سجاد برکی نے کہا کہ یہ کمیونیکیشن کنٹریکٹ صرف 6 ماہ کا تھا جو دسمبر سن 2022 میں ختم ہوچکا۔ اس میں واضح ہے کہ کنٹریکٹ میں پاکستان میں سیاسی جماعت کی حیثیت سے رجسٹرڈ پاکستان تحریک انصاف یعنی پی ٹی آئی شامل نہیں
عمران خان کے امریکا مخالف بیانات پر معذرت سے متعلق خط پر پی ٹی آئی کا ردعمل

Leave a Reply