Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے

پشاور- عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کرگئےالیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، آج صبح 4 بجے الیاس بلور کا انتقال ہوا، 1940 میں پیدا ہونے والے الیاس بلور کی عمر 84 برس تھی الیاس بلور 2012 میں اے این پی کے سنیٹر بنے تھے، مرحوم سیاست کے آغاز سے ہی اے این پی سے وابستہ تھے، الیاس بلور کے بیٹے غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد الیاس بلور نے اپنی سیاسی سرگرمیاں ختم کردی تھیں رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *