نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے اپنی کابینہ ارکان کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے نامزدگی کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کردہ کیرولین لیویٹ اب تک وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کرلیا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا

Leave a Reply