Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ ،ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے ذرائع کے مطابق تمام اجلاسوں میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے بات چیت کی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نےبانی پی ٹی آئی کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا اور کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے جہدو جہد تیز کی جائےاس سے قبل پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی نے 24نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہےدوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی،صرف بانی کا پیغام پارٹی قائدین کوبتایاادھر 24 نومبر احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئےپی ٹی آئی پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری تقدیرعلی اور سینئر نائب صدر ملک اسلم نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *