یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت کر دیبرطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے پر روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور نئی امریکی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ جنگ ختم ہو جائےزیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی جیت کے بعد ٹیلی فونک گفتگو میں روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھاانہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبات کیے لیکن یہ ضرور کہا کہ انہیں ٹرمپ کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں سننے کو ملی جو یوکرین کے مؤقف کے خلاف ہوواضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ دو سال سے زائد عرصے سے جاری ہے جہاں یوکرین کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اس جنگ میں یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بہت سی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں
یوکرینی صدر نے روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت کر دی

Leave a Reply