پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مشکلات سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی اس سے قبل پاکستان کو جنوبی افریقا میں ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے جب کہ پاکستان نے اگلے ماہ جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہےپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گاذرائع کے مطابق اگلے ماہ جنوبی افریقا میں کھیلے جانے والے2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقامیں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہےذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ کیمپ لگا کر کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع دیا جائے گا، ٹریننگ کیمپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے
انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میچز میں چاروں شانے چِت کرنے کیلئے حکمت عملی تیار

Leave a Reply