Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید ہوگئےغیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہوگئےاسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے بھی مشیر رہ چکے تھے جب کہ وہ 2014 سے حزب اللہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے کے وقت محمد عفیف حزب اللہ کی حمایت یافتہ جماعت باتھ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں موجود تھےرپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حملے سے قبل کسی بھی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی لبنان کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے راس البنا کے علاقے میں فضائی حملہ کیا جس میں مجموعی طور پر 4 افراد شہید ہوئے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *