Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کو غیر شرعی قرار دینے کی وجہ بتا دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کو غیر شرعی قرار دینے کی وجہ بتا دی

ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو غیر شرعی قرار دینے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا ردعمل سامنے آگیا ہےاسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے چند روز قبل وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دیے جانے کے فتوے نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور اس حوالے سے عوام کے ساتھ نامور علما اور وفاقی وزرا کی جانب سے بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے کو غلط قرار دیا جا رہا ہےنامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فتویٰ بالکل غلط ہے، اگر وی پی این کا استعمال حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہےاب اس معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی امور میں ہو رہا ہے، رپورٹس کے مطابق روز 15 ملین بار غیر مہذب سائٹس پر ہٹس ہو رہے ہیں علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا اگر وی پی این کو رجسٹر کر دیتے ہیں اور مثبت تنقید کرتے ہیں تو اس کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ہےانہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جس طرح لاؤڈ اسپیکر اگر متعلقہ ایکٹ کے خلاف استعمال ہوگا تو اس پر پرچہ بھی ہوگا اور سزا بھی ہو گی، رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیر مہذب مواد اور غلط پروپیگنڈا کیا جائے تو غیر شرعی ہوگاخیال رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی اور حرام قرار دیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایک خط لکھ کر غیر رجسٹرڈ وی پی این بند کرنے کا کہا گیا تھا، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کے خط پر عمل درآمد کرتے ہوئے کئی وی پی اینز کو بند بھی کر دیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *