آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیاقومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دیا گیا ہے اور انہیں کوئی انجری نہیں ہےرضوان کی جگہ آج کے میچ میں سلمان علی آغا کپتانی کریں گے جب کہ حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گےپلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان،عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم ٹیم میں شامل ہیں واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے
آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان محمد رضوان کیوں شامل نہیں؟

Leave a Reply