تل ابیب- اسرائیلی فوج کے سینئر آفیسرز نے نیتن یاہو کو بتایا کہ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اور سکیورٹی چیفس نے وزیراعظم نتین یاہو کو بریفنگ میں بتایا کہ حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت نازک ہے اور ان کی رہائی کے لیے اب جنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہےاسرائیلی جنرلز نے بتایا کہ بیشتر یرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کے سبب آدھا رہ گیا، ایسی صورت میں موسم سرمامیں یرغمالیوں کی زندگی پرسوالیہ نشان ہیں دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اور اس دوران مظاہرین نے نیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 فلیش بم نتین یاہو کے قیصریہ میں موجود گھر کے باغ میں گرے مگر کوئی نقصان نہیں ہوا اور نیتن یاہو یا ان کے خاندان سے کوئی گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم کےگھر پرحملے کے الزام میں 3 افراد گرفتار بھی کیا گیا ہے
یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں: فوج کی نیتن یاہو کو بریفنگ

Leave a Reply