Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم حکومتی شخصیت اور پی ٹی آئی کا ہائی لیول رابطہ، مذاکرات کامیاب ہوئے تو 24 نومبر کا احتجاج ملتوی ہوسکتا ہے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اہم حکومتی شخصیت اور پی ٹی آئی کا ہائی لیول رابطہ، مذاکرات کامیاب ہوئے تو 24 نومبر کا احتجاج ملتوی ہوسکتا ہے

اسلام آباد- 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر کسی بھی ممکنہ بریک تھروُ کیلئے حکومت کی ایک اہم شخصیت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہائی لیول رابطہ ہوا ہے کسی ممکنہ بریک تھرو کے لیے حکومت کی ایک اہم شخصیت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہائی لیول رابطہ ہوا ہے اور یہ رابطہ مثبت تھامذاکرات میں شامل نام افشا ہوئے تو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں مفاہمت کی کوششیں بیکار ہوسکتی ہیں ذرائع کا کہناہے کہ بات چیت مثبت رہی تو حکومتی شخصیت مقتدر حلقوں کو اعتماد میں لے گی، پی ٹی آئی کو کچھ یقین دہانیاں کرائی جا سکتی ہیں جب کہ باضابطہ مذاکرات ہوئے تو پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہوں گے، کسی بھی اتفاق سے پہلے حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی منظوری درکار ہوگیذرائع کے مطابق حکومت کی یہ اہم شخصیت مقتدر حلقوں کو اعتماد میں لے گی اور اگر معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھتے ہیں تو پی ٹی آئی اپنے مطالبات پورے کرنے کی کچھ یقین دہانیوں کے عوض 24؍ نومبر کے احتجاجی مارچ کی کال واپس لے سکتی ہےکہا جاتا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ ہونے کی صورت میں بات چیت پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہوگی، ممکن ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ اس بات چیت کا حصہ نہ ہو لیکن پی ٹی آئی سے متعلق معاملات میں حکومتی مذاکرات کاروں کو کسی بھی بات پر اتفاق سے پہلے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی منظوری درکار ہوگی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *