Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میری لینڈ کے سابق گورنر کا ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میری لینڈ کے سابق گورنر کا ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان

امریکی ریاست میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن اومیلی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کردیاسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں اومیلی نے اعلان کیا کہ وہ امریکی سوشل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی سربراہی سے مستعفی ہوکر ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی (ڈی این سی) کی قیادت کیلئے انتخاب لڑیں گےامریکی اخبار کے مطابق اومیلی نے اپنے استعفیٰ کے فیصلے سے صدر جوبائیڈن کو بھی آگاہ کردیا ہےاپنے بیان میں اومیلی کا کہنا تھا کہ ہمیں سب کیلئے نوکریاں، مواقع اور معاشی تحفظ جیسے منشور کیساتھ اپنی پارٹی کو امریکا کے ہر گھر کے کچن سے جوڑنا ہوگااومیلی نے 2016 میں صدارتی انتخاب کیلئے مختصر مہم چلائی تھی جبکہ ہیلری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے بعد بھی ڈی این سی کی چیئرمین شپ کیلئے انتخابی دوڑ میں بھی شامل رہے تاہم ٹام پیریز سے ہار گئےامریکی میڈیا کے مطابق اومیلی اس مرتبہ ڈی این سی قیادت کیلئے کھل کر میدان میں اترنے والے پہلے امیدوار ہیں کیونکہ ڈیموکریٹس 2024 کے صدارتی انتخابات میں شکست اور کانگریس کے دونوں ایوانوں پر ریپبلکنز کے قبضے کے بعد خود کو منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں امریکی میڈیا کے مطابق ڈی این سی کے عہدے کیلئے دیگر ممکنہ امیدواروں میں وسکونسن ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بین ویکلر، منی سوٹا کے کین مارٹن، بائیڈن کے قریبی ساتھی اور نیو اورلینز کے سابق میئر مچ لینڈیو اور کیلی فورنیا کی سینیٹر لیفونزا بٹلر شامل ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *