Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ کے پی ایپکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے مطالبات پیش کریں گے: بیرسٹر سیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ کے پی ایپکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے مطالبات پیش کریں گے: بیرسٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے تصدیق کی ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور احتجاج میں پیش کیے جانے والے پی ٹی آئی کے مطالبات بھی پیش کریں گےانہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو کارکنوں کی ویڈیو بنانے کی جو ہدایت دی ہے وہ اُن پر عدم اعتماد نہیں بلکہ یہ اُن کی کارکردگی جانچنے کیلئے ہےاس حوالے سے بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اپنے الفاظ میں کارکنوں اور رہنماؤں تک پہنچائی ہیں
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر 24 نومبر کو ڈی چوک پہنچ کر حکومت کو سرپرائز دیں گےایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے مینڈیٹ کو واپس کرنا ہوگا، مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے راستے میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کیلئے پورا بندوبست کیا گیا ہے، پہلے بھی رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچے ہیں، اس بار بھی پہنچیں گےخیال رہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ دیگر انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گےاجلاس میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *