Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی سفیر کی نیویارک میں چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی دعوت دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی سفیر کی نیویارک میں چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی دعوت دی

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس اور چین کے ساتھ ایف ٹی اے سرمایہ کاروں کیلئے اضافی فوائد فراہم کرتا ہےگریٹر نیویارک چیمبر آف کامرس کے صدر مارک جافی سے ملاقات میں پاکستان اور نیویارک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے انہیں آئندہ برس اپریل میں لاہور میں ہونے والے چوتھے انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو میں شرکت کی دعوت بھی دی ملاقات کے دوران مارک جافی نے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیااس موقع پر پاکستانی سفیر نے پاکستانی امریکن انویسٹمنٹ بینکرز، آئی ٹی پروفیشنلز اور تاجروں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی، زراعت اور سیاحت میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پیدا مواقع سے امریکن پاکستانیوں کو بھی بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیےرضوان سعید نے نیویارک کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبا سے بھی ملاقات کی سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات ملک کا امیج عالمی سطح پر بلند کرنے کیلئے اقدامات کریں، تعلیمی سرگرمیوں میں سبقت لیں تاہم اپنے ثقافتی ورثے سے جڑے رہیں اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے تعلیمی اور پیشہ وارانہ اہداف کے حصول میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *