Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہلیہ کی جانب سے طلاق کا اعلان- اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر دل شکستہ پیغام جاری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اہلیہ کی جانب سے طلاق کا اعلان- اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر دل شکستہ پیغام جاری کردیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد 19 نومبر کو شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا جس کے بعد اب موسیقار نے خود بھی اس پر ردعمل دے دیابھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہےبیان میں کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں سائرہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور جذبات کا احترام کریں اے آر رحمان کا ردعمل:
اے آر رحمان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا جس میں لکھا تھا ‘ہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا، ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہےبھارتی گلوکار و موسیقار کی ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ‘اگرچہ اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں، بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس جڑ نہیں سکتے، ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار اور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا’واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں اے آر رحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی، موسیقار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے شادی کرائی تھی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *