Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حماس کا سیاسی دفتر بند کرنے سے متعلق قطر کا بیان سامنے آگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حماس کا سیاسی دفتر بند کرنے سے متعلق قطر کا بیان سامنے آگیا

قطر کی وزارت خارجہ نے دوحا میں حماس کے سیاسی دفتر کی بندش سے متعلق بیان جاری کردیااپنے بیان میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ دوحا میں فلسطینی عسکری تنظیم حماس کا سیاسی دفتر مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا ہےماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ حماس کا دفتر غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا تھا، ظاہر ہے جب ثالثی کا عمل نہ ہو تو دفتر کا کوئی خاص کردار نہیں رہتا۔
قطری ترجمان کا کہنا تھا کہ دوحا میں حماس کے دفتر کی مستقل بندش سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ہوا تو آپ کو براہ راست ہم ہی آگاہ کریں گے اسے میڈیا کی قیاس آرائیوں کا حصہ نہیں ہونا چاہیےانہوں نے کہا کہ حماس کے وہ رہنما جو مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے، اب دوحا میں نہیں ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ وہ مختلف دارالحکومتوں کے درمیان سفر کرتے رہتے ہیں واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں برطانوی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ میں امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماس کی قیادت کو ملک بدر کیا جائے جس پر قطر نے حماس قیادت کو بھی امریکی مطالبے سے متعلق آگاہ کردیا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *