Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق امیر جماعت اسلامی کا حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کا دعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق امیر جماعت اسلامی کا حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کا دعویٰ

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں پشاور میں جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان کے درمیان پیغام رسانی کا کام کیا مگر کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا، موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کو کہتا ہوں کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں مذاکرت کا راستہ اختیار کریں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آگ لگی ہے اور آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے، رہی سہی جمہوریت بھی مہمان لگ رہی ہے، کسی بھی ٹکراؤ کے نتیجے میں نقصان جمہوریت کا ہوگاسراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کیلئے پہل کرے اور قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرے، سیاست دلیل اور برداشت کا نام ہے۔ اپوزیشن اور حکومت جمہویت کے پہیے ہوتے ہیں، مضبوط جمہوریت کیلئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوتا ہےجماعت اسلامی کے سابق امیر کا مزید کہنا تھا کہ اب تک حکومت نے امن سے متعلق جتنے اعلانات کیے اس پر عملدرآمد نہیں کیا، تجویز ہے کہ پسند و ناپسند چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر معاملات سلجھائیں ورنہ رہی سہی جمہوریت موجودہ صورتحال میں مجھے مہمان لگتی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *