Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
موجودہ حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

موجودہ حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ

اسلام آباد- موجودہ حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی باراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےذرائع وزارت تجارت کے مطابق تجارت معطل ہونےکے باوجود بھارت سےدرآمدات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں اور رواں مالی سال اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے بھارت سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاذرائع کا بتانا ہے کہ اکتوبر2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا اور اکتوبر 2024 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 3کروڑ 58 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ اکتوبر2023 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز تھیں اس سے قبل ستمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے درآمدات میں 45 فیصد اور اگست میں بھارت سے درآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھاواضح رہےکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر اگست 2019 میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی مگر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےبعد میں بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی اور دونوں ممالک نے زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کی اجازت بھی دے رکھی تھی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *