پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور مذاکرات کی اجازت مانگنے نہیں گئے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا کہ اگر مذاکرات کیلئے اپروچ کیا جاتا ہے تو پھر کیا کرنا چاہیے جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں کی اگر ہمارے تین مطالبات اور اہداف پر مذاکرات ہوں تو پھر کرلیں انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاجوں سے متعلق بات ہو رہی ہے کہ سخت اقدامات ہوں گے، جڑواں شہروں میں بھاری نفری تعینات کرنے کا بھی کہا گیا ہے انہوں ںے کہا کہ سنا ہے کہ حکومت طالب علموں کے داخلہ منسوخ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاہم آپ کچھ بھی کرلیں عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے ریاست اور حکومت کا کام دھمکانا نہیں ہوتاشیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کی تیاریوں سے لگ رہا ہے کہ ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو مقررہ لوگ نہیں لایا وہ اپنے مستقبل کا سوچ لےانہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں 5 اور 10 ہزار لوگ لانے کا پیغام بانی پی ٹی آئی کا ہے، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی بات مان لی

Leave a Reply