واشنگٹن- امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مستردکردیےغیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے سے متعلق 3 قراردادیں کثرت رائے سے مسترد کردیں امریکی سینیٹ میں ٹینک کےگولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کےمقابلےمیں 79 ووٹوں سے اور مارٹرگولوں کی فروخت روکنےکا بل 19 کےمقابلے میں 78 ووٹوں سے مستردکیاگیارپورٹ کے مطابق سینیٹ نے اسرائیل کواسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنےکابل 17 کے مقابلےمیں 80 ووٹوں سےمسترد کیاخیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق قرارداد سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تھی گزشتہ روز ہی امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا

Leave a Reply