Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیا فخر زمان کی ٹیم میں واپسی ہوگی؟ ہیڈ کوچ نے لب کشائی کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیا فخر زمان کی ٹیم میں واپسی ہوگی؟ ہیڈ کوچ نے لب کشائی کردی

وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کو واریئر قرار دیا ہےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان کے جیسے ہی فٹنس مسائل حل ہوتے ہیں، انہیں منتخب کر لیں گے، اس میں کوئی شک نہیں کہ فخر زمان میچ واریئر ہیں انہوں نے کہا کہ کوچنگ میرے لیے نئی نہیں، 22 سال سے اس سے منسلک ہوں اور ڈبل رول کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، سلیکشن کمیٹی میں پہلے ذمہ داری ملی، سلیکشن سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئے ہیں
فخر زمان کا معاملہ کیا ہے؟
فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا
فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے 2 میچز میں بابراعظم کو آرام دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھاانہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی تھی کہ جب وہ آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابر کو کیوں دیا گیا جس کے بعد فخر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھابعدازاں فخر زمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا تھاشوکاز نوٹس کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا خیال اعظم کو موقع ملنا چاہیےتھابعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *