بیروت- حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر کسی بھی معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کردیا ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ ان کی تنظیم ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جو لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرےنعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ جارحیت کا ایک مکمل اور جامع خاتمہ چاہتی ہے جس میں لبنان کی خودمختاری کا بھی تحفظ کیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا ےکہ دشمن اسرائیل جب چاہے لبنان کی سرزمین پر داخل ہوحزب اللہ سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ہمیں شکست دے سکتا ہے اور نہ ہی ہم پر شرائط لاگو کرسکتا ہے
ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں جو لبنان کی خودمختاری کیخلاف ہو: حزب اللہ سربراہ

Leave a Reply