Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گنڈاپور سے مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا ہے، اسد قیصر نے تصدیق کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گنڈاپور سے مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا ہے، اسد قیصر نے تصدیق کردی

صوابی- پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطے کی تصدیق کردی صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کےلیے ہم نے حکمت عملی تبدیل کی ہوئی ہے، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کےکارکنان مختلف روٹس سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گےانہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کےلیے رابطہ ہوا ہے اور اہم بات یہ ہےکہ عمران خان نے علی امین کو مذاکرات کی اجازت دی ہے، اب دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہےاسد قیصر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں جو حکم اور ہدایات ملتی ہے وہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی سے ملتی ہے، آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کونسا راستہ ہےسابق اسپیکر نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ملک میں استحکام آنا چاہیے، اس وقت لا اینڈ آرڈر چیلنجز کا سامنا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *