بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے سبب لاہور ایک بار پھر ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے لگیں جس کی وجہ سے پنجاب میں فضائی آلودگی میں پھر اضافہ ہوگیا ہےصبح کے وقت لاہور میں فضائی معیار خراب رہا جس کے سبب لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا جہاں 459 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جب کہ فیصل آباد میں 424، ملتان میں 378 اور روجھان میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 275 رہی ادھر اسموگ میں کمی پرپابندیوں میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب بھر کے تفریحی مقامات آج سےکھل جائیں گےدوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں، موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے
ایک بار پھر بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل، لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر

Leave a Reply