اسلام آباد- وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی مزید تفصیلات بتادیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے، اس پر اجلاس میں موجود علی امین گنڈاپور خاموش رہےانہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے توشہ خانے کی بھی بات کی اور کہا کہ اس سے سب نے تحائف لیے ہوئے ہیں، لوگوں نے تحائف ضرور لیے مگر ان تحائف کو بیچ کر کاروبار نہیں بنایادوسری جانب ایک بیان میں خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہو اور کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہو، اب یہ اسٹوری فلوٹ کردی ہے کہ باجوہ سے کسی نے بات کی، آپ لوگ سیاسی فائدے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں
آرمی چیف نے کہا احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی نہیں، اس پر گنڈاپور خاموش رہے: خواجہ آصف

Leave a Reply