Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں حالات باقی صوبوں سے بہتر، میرٹ پر کسی کی نہیں سنتی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں حالات باقی صوبوں سے بہتر، میرٹ پر کسی کی نہیں سنتی

لاہور- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پنجاب میں مجموعی طور پر باقی صوبوں سے بہتر حالات ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سے نیشنل سکیورٹی ورک شاپ کے شرکا نے ملاقات کی جس دوران شرکا نے وزیراعلیٰ کو سپر سی ایم کا خطاب دیا اور کہاکہ پنجاب میں آکر لگا اندھیرے سے روشنی میں آگئے ہیں اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی حالات باقی صوبوں سے بہتر ہیں، یہاں کوئی بھی تعیناتی سفارش پر نہیں ہوئی، میرٹ کے معاملے پر کسی کی نہیں سنتی، اسموگ جلد کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کم اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں،اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے، آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں، مہنگائی کنٹرول کرنا مشکل کام ہے تاہم 38 فیصد سے 7 فیصد پر آنا بہت بڑا کام ہےوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خطرات رہتے ہیں، امن و امان اولین ترجیح ہے، پنجاب میں سیف سٹی بنائیں گے، ہر جگہ پینک بٹن لگائیں گے، کرپشن میری ریڈ لائن ہے، 15 کروڑ عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرنے والا ہر کام میری ترجیح ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *