آئندہ چند برسوں میں اسپیس ایکس کا تیار کردہ اسٹار شپ راکٹ چاند کی سطح پر انسانوں کو پہنچائے گادنیا کے سب سے بڑے راکٹ پر ناسا کا اورین اسپیس کرافٹ بھی موجود ہوگا جس کے ذریعے 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد انسان چاند پر دوبارہ قدم رکھیں گےیہی وجہ ہے کہ ناسا کی جانب سے ایک کانسیپٹ تصویر جاری کی گئی ہے جس میں اسٹار شپ کو چاند پر دکھایا گیا ہےناسا نے اورین اسپیس کرافٹ کو استعمال کرکے 4 خلا بازوں کو چاند کے مدار پر بھیجنے کی منصوبہ بندی کی ہےاس کے بعد اسٹار شپ 2 خلا بازوں کو چاند کی سطح پر لے جائے گا جہاں وہ نمونے اکٹھے کریں گےیہ خلا باز سائنسی تجربات اور چاند کے ماحول کا مشاہدہ بھی کریں گے، پھر اسٹار شپ میں سوار ہوکر اورین اسپیس کرافٹ میں پہنچ جائیں گےناسا نے بتایا کہ 2026 میں آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے انسانوں کو چاند پر اتارا جائے گا، مگر اس سے قبل اسٹار شپ بغیر کسی فرد کے چاند پر لینڈنگ کا مظاہرہ کرے گا تاکہ اس کی صلاحیت کا جائزہ لیا جاسکے
دنیا کا سب سے بڑا راکٹ چاند پر اترنے کی کانسیپٹ تصویر ناسا نے شیئر کردی

Leave a Reply