Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دنیا کا سب سے لمبا جانور خطرے سے دوچار نسل کی فہرست میں شامل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دنیا کا سب سے لمبا جانور خطرے سے دوچار نسل کی فہرست میں شامل

امریکی وائلڈ لائف حکام کی جانب سے زرافے کی نسل کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا گیا ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے بتایا کہ زرافے کی آبادی خطرناک شرح سے کم ہو رہی ہے، جس کیلئے انہوں نے زرافے کی کئی نسلوں کو بچانے کیلئے تجویز پیش کی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ افریقا سے تعلق رکھنے والے زرافے کو خطرے سے دوچار ہونے والی نسل کے ایکٹ کے تحت وفاقی تحفظ حاصل کیا جائے گازرافے کی نسل خطرے سے دوچار کیوں؟
امریکی وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ رہائش گاہ میں کمی، غیر قانونی شکار، شہری آبادکاری اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی زرافے کی نسل کو معدومیت کی جانب لے جا رہی ہے
اس حوالے سے یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کی ڈائریکٹر مارتھا ولیمز نے ایک بیان میں کہا کہ زرافے کے لیے وفاقی تحفظات ایک کمزور نسل کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے، ماحولیاتی نظام کی صحت کو سپورٹ کرنے، جنگلی حیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور پائیدار معاشی طریقوں کو فروغ دینے میں مدد کریں گےانہوں نے کہا کہ اس طرح سے زرافے کی نسل کو تحفظ مل سکے گا جبکہ یہ عمل اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ امریکا ان کے زوال میں مزید تعاون نہ کرےامریکا زرافے کی نسل کو خطرے میں کیسے ڈال رہا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا زرافے کے اعضا اور مصنوعات کے لیے ایک اہم مارکیٹ بن گیا ہے، امریکی شکاری زرافوں کو مارنے اور جسم کے اعضا واپس لانے کے لیے افریقا کا رخ کرتے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *