Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو ملنے پر اہلیہ جویریہ نے کیا کام کیا؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو ملنے پر اہلیہ جویریہ نے کیا کام کیا؟

پاکستانی اداکار سعود قاسمی نے بالی وڈ ماڈل و اداکارہ نورافتیحی سےملاقات پر اہلیہ جویریہ کا ردعمل بتادیاکچھ روز قبل جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر سعود کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سعود کو بالی وڈ ماڈل نورا فتیحی سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا گیا تھا
اس ویڈیو میں سعود کو نورا کے ساتھ کہیں ہاتھ ملاتے تو کہیں ان کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیاحال ہی میں اداکار سعود قاسمی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران میزبان ایاز سومرو نے اداکار سےسوال کیا کہ’ جویریہ کو کسی نے آپ کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو خفیہ طور پر بنا کر بھیج دی تھی اس کے بعد جویریہ نے آپ کو فون کرکے کیا کہا تھا؟اس پر سعود نے بتایاکہ میرے چھوٹے بھائی کی لیگ کا میچ تھا اور نورا فتیحی، میکا سنگھ سمیت کئی مشہور اداکار اس میچ کو دیکھنے پہنچے تھے، اسی وقت میری نورا سے ملاقات ہوئی، اسی دوران کسی نے ہماری ویڈیو بناکر ازراہ مذاق جویریہ کو بھیج دی اور بتایا کہ دیکھیں سعود نورا کے ساتھ کتنا انجوائے کررہے ہیں،اس کے بعد جویریہ نے وہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو وائرل ہوگئی سعود نے میزبان کی جانب سے اہلیہ کی کال کی بات نظر انداز کرتے ہوئےوضاحت دی کہ ’ میں نے اس ویڈیو کو خود نہیں بنوایا تھا وہ کسی اور نے بناکر جویریہ کو بھیجی تھی، یہی وجہ تھی کہ میرا رخ نورا کی جانب بھی نہیں تھا‘

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *