Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانیوں سے تکلیف کیلئے معذرت، ملکی حفاظت کیلئے کئی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانیوں سے تکلیف کیلئے معذرت، ملکی حفاظت کیلئے کئی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں

لاہور- وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی حفاظت کیلئے کئی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں، امید ہے آج پی ٹی آئی کا ناٹک ختم ہوجائے گا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی کارروائی ہے، بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں تو عدالت کے سامنے ثبوت دیں، اگر عدالت کے سامنے کیئر ہوتے ہیں تو تب ہی رہائی ممکن ہے، ہم نے بھی عدالتوں میں اپنی کیسز کا سامنا کیا تھااحسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ماضی میں ان کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کر چکی ہے مگر انہوں نے حکومت کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا، عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے بعد اس سیاسی جماعت سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی، انتشار پیدا کرنے کا مقصد ملکی حالات خراب کرنا ہے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی پاراچنار پر کوئی توجہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے احتجاجی دھرنوں سے کچھ نہیں ہو گا اور امید ہے آج ان (پی ٹی آئی کا) ناٹک ختم ہوجائے گا، ملکی حفاظت کے لیے کئی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں احسن اقبال کا کہنا تھا یہ لوگ آج بھی منتظر ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کو جیل سے نکالے، یہ مافیا اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے دھرنے دیتا رہا، اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ کر ملک کو چلایا گیا، تمام پاکستان سے تکلیف کے لیے معذرت ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *