Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی: بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی: بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو پہنچ گیاکارکنوں سے خطاب میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کوئی اور لیڈر ہوتا تو ڈیل کرلیتا، مسلمان مسلمان کو نہیں مارتا، ہم پر شیلنگ کیوں کی جا رہی ہے؟ بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم پُرامن ہیں پھر آپ ہم پر شیلنگ کیوں کرتے ہیں، کیا آپ کو نہیں پتا خان صرف حق اور سچ کی آواز کیلئے لڑ رہے ہیں،وہ حق کیلئےکھڑا ہےبشریٰ بی بی نے خطاب میں کہا کہ آخری عورت ہوں گی جو خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی اس کے علاوہ بشری بی بیٰ نے کارکنوں سے عمران خان کی رہائی تک ڈی چوک نہ چھوڑنے کا وعدہ بھی لیادوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ پرُامن رہنے کا درس دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات آنے تک ہم ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گےواضح رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز نے تحریک انصاف کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *