Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے بشریٰ بی بی کے اغوا کا خدشہ ظاہر کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے بشریٰ بی بی کے اغوا کا خدشہ ظاہر کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بشریٰ بی بی کے اغوا کیے جانے کے خدشات ظاہر کردیے ہیں اپنے ایک تازہ بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ وہ کے پی پہنچ گئی ہیں، لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کر کے لے جایا گیا ہے
اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بشریٰ بی بی کے پی میں ہوتیں اور خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی سے رابطہ کرتیں مریم نواز وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے لائحہ عمل بتا دیا تھا کہ دھرنے کو ختم کرنے کا حق صرف بانی کے پاس ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنے کو ختم کرنے کا اختیار نہیں اس سے پہلے اپنے بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں بشری بی بی ڈٹی ہوئی ہیں ،وہ یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئی تھیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *