Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میں اور علی امین ڈی چوک جاکر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میں اور علی امین ڈی چوک جاکر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اورعلی امین گنڈاپور ڈی چوک جاکر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھےانہوں نے کہا کہ علی امین چاہتے تھے کہ ورکرز کلثوم اسپتال سے آگے نہ بڑھیں لیکن پی ٹی آئی ورکرز ڈی چوک جانے پر بضد تھےانہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم احتجاج کرنے گئے تھے اور ہمارے 12 کارکن شہید ہوئے، گولیوں کا ہمارے پاس کیا علاج ہو سکتا ہے؟خیال رہے کہ گزشتہ شب رات دیر گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھاترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہےترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
دوسری طرف پولیس نے اسلام آباد میں شرپسند مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 26 نمبرچونگی سےملحقہ علاقےمیں گرینڈآپریشن کیا آپریشن کےدوران 400 سے زائد شرپسند گرفتار کر لیے جبکہ پنجاب بھرمیں800 کےقریب شرپسندوں کوگرفتارکیاجاچکاہےترجمان کے مطابق ملزمان سےبڑی تعداد میں اسلحہ، وائرلیس بر آمد کیے گئے جبکہ ملزمان سے غلیلیں اوربال بیرنگ بھی برآمد ہوئےپولیس ترجمان کان کہنا تھا کہ ملزمان پولیس پر حملوں، توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *