Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ بی بی سے رابطہ نہیں ہو رہا، علی امین کی ٹیم نے انہیں حبس بے جا میں رکھا ہے، بہن کا الزام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ بی بی سے رابطہ نہیں ہو رہا، علی امین کی ٹیم نے انہیں حبس بے جا میں رکھا ہے، بہن کا الزام

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے الزام لگایا ہے کہ بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا، ہمیں نہیں معلوم وہ کہاں ہیں، بشریٰ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ٹیم کے حبس بے جا میں ہیں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مریم وٹو نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو نہیں معلوم کہ ان کو کہاں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی علی امین گنڈا پور کی ٹیم کے حبس بجا میں ہیں مریم وٹو نے بتایا کہ کل کے آپریشن کے کئی گھنٹے بعد تو ہمیں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں، بس یہی بتایا جارہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا چلی گئی ہیں لیکن مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ اس طرح آرام سے نکل کر خیبر پختونخوا چلی جائیں گی کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ وہ ڈی چوک رکنا چاہتی تھیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ان سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، میں ان کی خیریت پوچھنے کیلئے سب کو کال کررہی تھی، پھر پتا چلا کہ وہ پختونخوا میں ہیں، میں نے کے پی حکومت کے لوگوں کو کہا کہ اگر وہ محفوظ ہیں تو ان سے کہیں ہم سے رابطہ کریں لیکن کوئی رابطہ نہیں ہوا، میں پوری رات سو نہیں سکی مریم وٹو نے کہا کہ بدھ کی دوپہر تک میں سب کو کہتی رہی کہ بشریٰ بی بی اگر ٹھیک ہیں تو میرا ان سے رابطہ کروائیں پر کوئی رابطہ نہیں کروایا گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد اپنی مدد آپ کے تحت میرا بشریٰ بی بی سے رابطہ ہوا اور میں نے سب سے پہلے یہی پوچھا کہ کیا آپ اپنی مرضی سے گئی ہیں؟ تو انہوں نے سیدھا کہا کہ نہیں، فائرنگ ہورہی تھی انہوں نے مجھے وہاں سے نکالا، پھر گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا، مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ میں اب کہاں ہوں مریم وٹو کے مطابق ان کا بشریٰ بی بی سے رابطہ کافی مختصر تھا، اب پھر معلومات مل رہی ہیں کہ انہیں کہیں اور منتقل کیا گیا ہےاینکر نے مریم وٹو سے سوال کیا کہ کیا بشریٰ بی بی علی امین گنڈاپور کی قیدی ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ ہوجائے گا اگر میں کہوں کہ وہ قیدی ہیں، پر وہ حبس بے جا میں تو ہیں، میں علی امین گنڈا پور کے ارادے پر سوال نہیں اٹھا سکتی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *