اسلام آباد- بشریٰ بی بی کی واپسی سے بھونچال ختم ، 2018 سے جاری تنازع باقی ، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے آنسو گیس سے تنگ آکر واپس خیبرپختونخوا جانے کا فیصلہ اور اس پر عمل کیاپاکستان میں سیاسی بھونچال بدھ 27 نومبر کی علی الصبح اچانک اس وقت ختم ہوگیا جب سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے رینجرز اور سکیورٹی فورسز کی طرف سے پھینکی گئی آنسو گیس سے تنگ آکر احتجاج ختم کرکے واپس خیبرپختونخوا جانے کا فیصلہ اور اس پر عملدرآمد کیااس اقدام سے وقتی طوربھونچال تو ختم ہوگیا مگرملک میں سال2018 سے جاری تنازع ختم نہیں ہوا۔ جس کا بنیادی جزو سیاسی اداروں کی فیصلہ سازی میں مرکزی حیثیت کا تسلیم نہ کیا جانا ہے24نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خیبر پختونخوا سے شروع کیے گئے احتجاجی مارچ کا بظاہر سب سے بڑا مقصد عمران خان کو جیل سے آزاد کرانا تھا مگر پاکستان میں ایک طبقہ سوچ رہا تھا کہ اس احتجاج کی کامیابی نہ صرف سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا سبب بن سکتی تھی بلکہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے مرکزی کردار میں کمی بھی لا سکتی تھی ساری امیدوں کے پیچھے حالات کی یہ غلط تشریح موجود تھی کہ اسٹیبلشمنٹ کی بڑی طاقت کو دو بدو لڑ کر یا غیر منظم انداز میں احتجاج کے ذریعے پسپا کیا جاسکتا ہے۔ نتیجہ بھی وہی نکلا بشریٰ بی بی کی طرف سے یکدم ہتھیار ڈالنے نے ایسی تمام امیدوں پر پانی پھیردیامنگل اور بدھ کی درمیانی شب کم و بیش آٹھ بجے کے قریب بلیو ایریا میں پی ٹی آئی کے کارکن ایک چھوٹے سے کنٹینر کو ڈی چوک کی طرف لیجانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی طرف سے ان پر شدید شیلنگ کی گئی۔ کارکن کنٹینر کو چھوڑ کر کم و بیش 100 گز کے فاصلے پر موجود علی امین گنڈا پور کے قافلے میں چلے گئے اس دوران کنٹینر ایک گھنٹے تک کسی سکیورٹی کے بغیر تھا اورپھر اچانک کچھ نامعلوم لوگ آئے اور انہوں نے اس کنٹینر کو آگ لگا دی
بشریٰ بی بی نے احتجاج چھوڑ کر واپس خیبر پختونخوا جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

Leave a Reply