Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا اجلاس، بشریٰ بی بی کے کردار پر بحث – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا اجلاس، بشریٰ بی بی کے کردار پر بحث

اسلام آباد – پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے بدھ کو پارٹی کی فیصلہ سازی میں بشریٰ بی بی کے کردار پر بحث کی اور سوال اٹھایا کہ عمران خان کے سنگجانی پر دھرنے کے احکامات کی خلاف ورزی کس نے کی؟کس نے احتجاجی ریلی کو ڈی چوک جانے پر مجبور کیا؟ کس کے فیصلے سے پارٹی کارکن جاں بحق ہوئے؟ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے علیحدہ اجلاس میں احتجاجی ریلی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا اور دونوں فورمز پر پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کی جانب سے ادا کیے جانے والے کردار پر بحث کی دونوں اجلاسوں میں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مبینہ جانی نقصان کی شدید مذمت کی گئی اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیاایک ذریعے کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شہادت کے اعداد و شمار جو ان کمیٹیوں میں مختلف رہنماؤں نے مختلف ذرائع کے حوالے سے پیش کیے، وہ مختلف تھے اور زیادہ تر غیر مستند تھےاس جانی نقصان پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کے ساتھ اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کے اندر ان ذمہ دار افراد کا تعین کرنے کیلئے انکوائری ضروری ہے جن کے ڈی چوک تک مارچ کے فیصلے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں کی ہلاکت ہوئی کہا گیا کہ جب عمران خان نے واضح طور پر پارٹی کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی پر دھرنا دینے کی ہدایت کی تھی تو کس کے حکم پر ڈی چوک اسلام آباد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی؟عمران خان کی ہدایت کیوں نظر انداز کی گئی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی ہدایت کی خلاف ورزی کس نے کی؟ ان سوالات کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی جانب سے ادا کیے گئے کردار پر سوال اٹھایا گیا، پی ٹی آئی کی دونوں کمیٹیوں کے اجلاس میں کسی نے بھی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا دفاع نہیں کیااس کے برعکس، یہ کہا گیا کہ فیصلہ سازی کا کام سیاسی قیادت کو کرنے دیا جائے، غیر سیاسی افراد کو نہیں۔ دونوں اجلاسوں میں یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ اگر عمران خان کی ہدایت پر سنگجانی پر دھرنا ہوتا تو نہ صرف پارٹی کارکنوں کے جانی نقصان سے بچا جا سکتا تھا بلکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز بھی ہو سکتا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *