Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز پارٹی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلمان اکرم راجہ نے الزام لگایا کہ اسپتالوں میں زیرعلاج پی ٹی آئی کارکنوں تک رسائی نہیں دی جارہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں کہا جا رہا ہے ریکارڈ تلف کیے جائیں سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، جتنے بچے مارے گئے ان کا ڈیٹا اور ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں
ان کا کہنا تھاکہ ہم حکومت کے خلاف عدالت میں جائیں گے، وزارت داخلہ اور وزیر داخلہ کے خلاف عدالت میں جائیں گےقبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کو چیلنج دیا کہ اگر گزشتہ روز اسلام آباد میں آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی ایک کارکن بھی مرا ہے تو بتایا جائےانہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہلاکت ہوئی ہے تو اس کی تفصیل کہاں ہے؟ بھاگنے کی شرمندی چھپانے کیلئے اسپتالوں میں لاشیں ڈھونڈی جارہی ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *