اسلام آباد- قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنےکا فیصلہ کرلیاذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھجوا دیا گیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائےگا
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 22 نومبر کو 8 سماعتوں سے مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھےذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم 3 روز قبل بھی خیبر پختونخوا میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی، آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ہےذرائع کا کہنا ہےکہ نیب خیبر پختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لی جائےگی
190 ملین پاؤنڈکیس- نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم خیبر پختونخوا بھجوا دی

Leave a Reply