Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یہ نہیں ہوسکتا ہم بھارت میں جا کر کھیلیں اور وہ پاکستان نہ آئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یہ نہیں ہوسکتا ہم بھارت میں جا کر کھیلیں اور وہ پاکستان نہ آئے

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت میں جاکرکھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، جو فیصلہ ہوگا پاکستان کے لیے بیسٹ کرکے نکلیں گےانہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا ہوگیا ہے، اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزارتک ہوجائےگی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہترہوجائےگامحسن نقوی نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھےپنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلےمل جاتی توکچھ بہتر ہوتا، ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گےواضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ جمعے کو ہوگی ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کا آپشن پیش کیا جائے گا ، اور پاکستان کو منانے کی کوشش کی جائے گی، لیکن پاکستان پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرچکا ہے اور ووٹنگ پر فیصلہ پاکستان مخالف ہونے پر پی سی بی حکومت سے مشورہ کرکے جواب دے گا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *