Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی: ڈاکوؤں کی اسکول کے سامنے خاتون ٹیچر سے لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی: ڈاکوؤں کی اسکول کے سامنے خاتون ٹیچر سے لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی- شاہ فیصل کالونی میں 2 مسلح ملزمان اسکول کے سامنے خاتون ٹیچر سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئےذرائع کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے ناتھا خان گوٹھ میں 2 ڈاکوؤں نے سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر سے اسلحے کے زور پر اسکول کے سامنے ہی لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے2 روز قبل پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنے 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے اسلحے کے زور پر پرس اور دیگر سامان چھینا
اس دوران شہریوں نے ہمت کرتے ہوئے ایک ملزم کو پکڑ لیا تاہم موٹرسائیکل پر بیٹھے دوسرے ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے فائرنگ شروع کردی اور ساتھی کو چھڑالیاملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے جب کہ فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، واردات کے وقت اسکول یونیفارم میں معصوم بچیاں اور خواتین بھی موجود تھیں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو شناخت کررہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *