Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 42 فلسطینی شہید، 133 زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 42 فلسطینی شہید، 133 زخمی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جمعہ کی صبح سے جاری کارروائی میں مزید 42 فلسطینی شہید اور 133 زخمی ہوئےغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں تازہ حملے میں 24 فلسطینی جان سے گئے جبکہ کمال عدوان اسپتال کے آئی سی یو ڈائریکٹر بھی شہید ہو گئےفلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی دوسری جانب حماس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بس کو نشانہ بنایا،جس میں 9 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے،ان میں سے 3 کی حالت نازک ہے
ادھر اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے دوسری عالمی جنگ کے بعد غزہ کو سب سے زیادہ بمباری سے متاثرہ علاقہ قرار دے دیااقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، 20 لاکھ سے زائد افراد خوراک اور صاف پانی کی کمی کا شکار ہیں اس کے علاوہ برطانیہ کے 60 ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کے لیے خط لکھ دیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *