پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی ہےالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہےملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہےالیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہے۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360، خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہےسندھ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 49لالھ 90 ہزار 198 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 216 ہےالیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختوانخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455 ہے ۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد1 کروڑ 22 لاکھ 60 ہزار 691 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 5 ہزار 764 ہے بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 26 ہزار 217 ہے ، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 96 ہزار 550 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 29 ہزار 667 ہےاس کے علاوہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار31، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ49 ہزار 440 ہے
پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کر دیا

Leave a Reply