اسلام آباد- غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے اور اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں پی ٹی اے کےذرائع کے مطابق قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کیلئے وی پی این رجسٹریشن ضروری ہے اور پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں تاہم رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگراسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے کیونکہ رجسٹرڈ وی پی اینزکے ذریعے سائبر سکیورٹی کوبہتربنایا جا سکتا ہےذرائع کا مزید بتانا ہے کہ تاریخ میں توسیع نہ ہونے پرغیررجسٹرڈ وی پی اینزکے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائےگا
وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن کا آخری روز ، کریک ڈاؤن ہوگا یا توسیع؟ فیصلہ آج متوقع

Leave a Reply