Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فٹبال میچ کے دوران فٹبالر بے ہوش، انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فٹبال میچ کے دوران فٹبالر بے ہوش، انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل

اٹلی- انٹرمیلان کے خلاف میچ کے دوران فیورینٹینا کے مڈ فیلڈر ایڈورڈ بووسیری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ میچ دوران ہی گراؤنڈ پر گر کر بے ہوش ہوگئےمیچ کے 16 ویں منٹ میں ایڈورڈ گراؤنڈ میں بیٹھ کر اپنے جوتے کے تسمے باندھ رہے تھے وہ جیسے ہی اٹھ کر چلنے لگے کہ اچانک انہیں کچھ ہو گیا اور وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگئے، گراؤنڈ میں موجود ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اشارہ کیا22 سالہ ایڈورڈ کو میدان میں ہی بنیادی طبی امداد دینے کے بعد اسٹریچر پر ڈال کر میدان کے قریب ایمبولینس میں منتقل کیا گیابعد ازاں کھلاڑی افسردہ چہروں کے ساتھ میدان سے واپس چلے گئے اور میچ منسوخ کردیا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ کو فلورنس کے کریجی یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *